اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

DRI Seizes E Cigarettes موندرا پورٹ پر 48 کروڑروپے کے ای سگریٹ ضبط

ڈی آر آئی کو چین سے موندرا پورٹ پہنچنے والے کنٹینر میں مشکوک مقدار کی اطلاع ملی تھی۔ جس کی بنیاد پر افسران نے اس کی چھان بین کی۔ تلاشی کے دوران کنٹینر سے دو لاکھ 400 ای سگریٹ برآمد ہوئیں۔DRI Seizes E Cigarettes

موندرا پورٹ پر 48 کروڑ کے ای سگریٹ ضبط
موندرا پورٹ پر 48 کروڑ کے ای سگریٹ ضبط

By

Published : Sep 18, 2022, 2:28 PM IST

کَچھ: ریاست گجرات کے ضلع کَچھ کے موندرا پورٹ پر ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلیجنس (DRI) کی ٹیم نے چین سے آنے والے دو کنٹینرز کو روک دیا۔ تحقیقات کے دوران ایک کنٹینر سے 2,00,400 ای سگریٹ برآمد ہوئی ہیں۔ ان ایک ای سگریٹ کی قیمت تقریباً 48 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ ایک اور کنٹینر میں مسڈکلیریشن کا سامان برآمد ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دونوں کنٹینرز کے لوڈنگ کے بل دبئی بھجوانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ E cigarettes seizesed from mundra port

یہ سورت اور احمد آباد ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس کا مشترکہ آپریشن تھا، جو کامیاب رہا ہے۔ ڈی آر آئی کو چین سے موندرا پورٹ پہنچنے والے کنٹینر میں مشکوک مقدار کی اطلاع ملی تھی۔ جس کی بنیاد پر افسران نے اس کی چھان بین کی۔ تلاشی کے دوران کنٹینر سے 2,00,400 ای سگریٹ برآمد ہوئیں۔ حکام نے بتایا کہ ان میں ایک ای سگریٹ کی قیمت تقریباً 48 کروڑ روپے ہے۔

مزید پڑھیں:۔Narcotics Recovered in Poonch LoC: پونچھ کے ایل او سی کے قریب 44 کلوگرام منشیات برآمد

اس کے علاوہ حکام نے بتایا کہ اس کے ساتھ ساتھ ایک اور کنٹینر بھی قبضے میں لیا گیا ہے، جس میں مسڈکلیریشن والی اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ چند دن پہلے سورت کے قریب سے موندرا پورٹ سے چھوڑے گئے کنٹینر میں بڑی مقدار میں ای سگریٹ برآمد ہوئی تھی۔ مرکزی تفتیشی ایجنسیوں نے کَچھ کے کنڈلا اور موندرا بندرگاہوں پر بھی تحقیقات کیں۔ بھارت پہلے ہی ای سگریٹ کی درآمد پر پابندی لگا چکا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں اس معاملے میں مزید انکشافات ہونے کا امکان ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details