صدرجمہوریہ ایم وینکیانائیڈو نے ڈی آر ڈی او حیدرآباد کے 'ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام میزائل کامپلکس' میں دو نئے مراکز کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر ڈی آر ڈی او کے سائنسدانوں سے خطاب کرتے ہوئے وینکیانائیڈو نے کہا کہ' ان مراکز سے ایس اے ایم سسٹمس کے لئے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمس کے ڈیزائن اور تیاری کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ساتھ ہی بالسٹک میزائل ڈیفنس سسٹم کو بھی مستحکم کیا جاسکے گا۔ نائب صدرجمہوریہ نے عصری ٹکنالوجی کے لئے استعمال ہونے والے جانچ کے مختلف مراکز اور ڈی آر ڈی او کی ٹکنالوجیز میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
انہوں نے لاک ڈاون کے دوران سخت محنت اور بے لوث کام پر سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کیں اور کہاکہ' اس محنت کے نتیجہ میں ایچ ایس ٹی ڈی وی'اسمارٹ' اے ٹی جی ایم' این جی آر اے این' برہموس جیسے مشن کی سلسلہ وار کامیابی کی شکل میں ٹکنالوجی کی پیش رفت ہوئی ہے۔