ملکی دفاعی صنعت کو فروغ دینے کے لئے ڈی آر ڈی او ایک نئی ٹکنالوجی تیار کرنے جارہی ہے۔ در اصل، ڈی آر ڈی او نے چھ نئے ایئر بورن ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول پلین تیار کیے ہیں، جو پاکستان اور چین کی سرحدوں پر فضائیہ کی نگرانی کی صلاحیتوں میں مزید بہتر بنائیں گے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، 10 ہزار 500 کروڑ کے پروجکٹ کے تحت اے ای ڈبلیو اینڈ سی بلاک 2 ایئرکرافٹ کو ڈی آر ڈی او تیار کرے گا۔ ایئر انڈیا فلائٹ کی جانب سے چھ طیارے خریدے جائیں گے اور انہیں ریڈار کے ساتھ اس طرح سے نئی شکل دی جائے گی کہ اس کے ذریعہ سے 360 ڈگری پر کی نگرانی کی جا سکے۔
اے ای ڈبلیو اینڈ سی بلاک 2 طیارے پچھلے این ای ٹی آر اے طیارے کے موازنے میں کافی جدید ہوں گے اور اس مشن کے دوران ان کے ذریعہ دشمن کے علاقے کے کافی اندر تک 360 ڈگری پر نگرانی کی جاسکے گی۔