صدارتی انتخابات میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی امیدوار دروپدی مرمو Draupadi Murmu NDA's Presidential Candidate جمعہ کو اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرنے پارلیمنٹ ہاؤس جائیں گی۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے وقت وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے کئی سینئر لیڈر اور این ڈی اے کے حلقوں کے لیڈر بھی مرمو کے ساتھ موجود ہوں گے۔ مرمو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لیے 12.30 بجے راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل کے دفتر جائیں گی۔ Presidential Candidate Murmu
این ڈی اے کے امیدوار کو پہلے ہی بیجو جنتا دل کی حمایت حاصل ہے۔ آندھرا پردیش میں حکمراں وائی ایس آر کانگریس نے بھی ان کی حمایت کا اشارہ دیا ہے۔ بیجو جنتا دل نے دروپدی مرمو کی حمایت میں اوڈیشہ حکومت کے دو وزراء کو بھیجا ہے، جنہوں نے آج مرمو کے کاغذات نامزدگی پر دستخط کیے ہیں۔ Presidential Election