علی گڑھ: سائنٹفک سوسائٹی آف حجامہ کی جانب سے شائع کردہ دنیا کی پہلی کتاب "حجامہ Standard Operating Procedures (SOP)" کا اجراء جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر کے بدست عمل میں آئے جس کے بعد کتاب منظر عام پر آچکی ہے۔ "حجامہ Standard Operating Procedures (SOP)" کتاب کو ڈاکٹر محمد شاہد ملک (ایم ڈی، Moalijat) اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر نصرت اختر، اے ایم یو جواہر لال نہرو میڈیکل کالج اور اجمل خان طبیہ کالج کے ڈاکٹروں کی مدد سے تیار کی ہے۔ جس کو سائنٹفک سوسائٹی آف حجامہ (رجسٹرڈ) نے شائع کیا۔ حجامہ ایک قدیم علاج ہے لیکن سائنٹفک ہے، اس کے بہت فائدہ ہیں، بغیر دواؤں کے بہت سی ایسی بیماریاں ہے جس سے حجامہ کی مدد سے نجات پایا جا سکتا ہے۔ حجامہ میں جسم سے گندہ خون یا غیر ضروری خون کو خصوصی پلاسٹک کپ کی مدد سے نکال دیا جاتا ہے، جس کو بیماریوں سے بچنے کے لئے اہم بتایا جاتا ہے لیکن دنیا میں ابھی تک اس کی SOP یعنی (Standard Operating Procedures) پر کوئی کتاب شائع نہیں ہوئی جس کے سبب وزارت آیوش کے سیکرٹری کی خواہش پر ڈاکٹر محمد شاہد ملک (ایم ڈی Moalijat) اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر نصرت اختر (ایم ڈی Moalijat) نے اس کتاب کو منظر عام پر لایا جس کی دنیا بھر میں ڈیمانڈ ہے۔World First Hijamah SOP book published
World First Hijamah SOP Book حجامہ ایس او پی پر دنیا کی پہلی کتاب کا اجرا - مصنف ڈاکٹر محمد شاہد ملک کی کتاب کا اجرا
مصنف ڈاکٹر محمد شاہد ملک نے کہا کہ اس پہلے ایڈیشن کی جتنی کتابیں ہم نے پرنٹ کروائی تھی وہ ایک ہی دن میں فروخت ہو گئیں چونکہ یہ پہلی کتاب ہے اسی لئے بھارت میں ہی نہیں دنیا بھر میں اس کتاب کی مانگ ہے۔ بہت جلد اور بھی کتابیں پرنٹ کروائی جائیں گی۔ World First Hijamah SOP book
علیگڑھ میں مقیم مصنف ڈاکٹر شاہد نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ اس سے قبل دنیا میں حجامہ کی Standard Operating Procedures (SOP) پر کوئی کتاب نہیں لکھی گئی، یہ پہلی کتاب جو 205 صفحات پر مشتمل ہے جس کا اجراء پروفیسر نجمہ اختر (وائس چانسلر، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی) اور پروفیسر شکیل احمد (وائس چانسلر، اسلامی یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کشمیر) سمیت دیگر مہمان کے بدست 14 اکتوبر کو جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عمل میں آیا۔ڈاکٹر شاہد نے مزید بتایا کہ اس پہلے ایڈیشن کی جتنی کتابیں ہم نے پرنٹ کروائی تھی وہ ایک ہی دن میں فروخت ہو گئی چونکہ یہ پہلی کتاب ہے اسی لئے بھارت میں ہی نہیں دنیا بھر میں اس کتاب کی مانگ ہے اور بھی کتابیں پرنٹ کروائی جا رہی ہیں، جس کے بعد ہم بھارت کی سرکاری اور غیر سرکاری لائبریریوں تک اس کتاب کو پہچائنگے۔ ہمیں یقین ہے جو ڈاکٹر حجامہ کی پریکٹس کر رہے ہیں یا کرنے کے خواہشمند ہیں وہ اس کتاب سے ضرور فائدہ اوٹھائے گے۔
مزید پڑھیں:۔Hijama Camp In Bidar 'حجامہ سے مختلف بیماریوں سے نجات ملتی ہے'
سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر شاہد نے بتایا جب ہم نے پہلی 'قومی ورکشاپ آن سائیٹفک حجامہ' کی تھی اس میں آیوش وزارت کے سیکرٹری اجیت نے اس بات کی خواہش ظاہر کی تھی کہ اگر ہمیں حجامہ کو دنیا کے سامنے سائنٹیفکلی پیش کرنا ہے تو اس پر Standard Operating Procedures (SOP) ہونی چاہیے جس سے معلوم چلیں کے حجامہ کو کس طرح کب کسے اور جسم پر کن مقامات پر کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر شاہد اور ان ٹیم علیگڑھ اور دہلی میں دو حجامہ کے مرکز چلا رہے ہیں۔