اردو کے معروف افسانہ نگار ڈاکٹر شبیر صدیقی نے اپنی قلم سے 'شیخ چلی کے سنہرے سپنے' نام کی ایک کہانی لکھی ہے جسے ویب سیریز کے ذریعہ جلد ہی منظر عام پر لایا جائے گا۔ اس کہانی کو دہلی اور ممبئی کے اداکاروں کے ذریعہ فلمایا جا رہا ہے۔
اس ویب سیریز میں شیخ چلی کا کردار رامش فریدی ادا کر رہے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل چمیلی کا کردار رخسار منصوری ادا کررہی ہیں۔ کہانی ڈاکٹر شبیر صدیقی نے لکھی اور جاوید صدیقیبطور ہدایت کار کام کر رہے ہیں۔
اس ویب سیریز میں شیخ چلی ایک حکیم ہیں، جن کے بچپن کا ایک دوست پولیس افسر بن جاتا ہے اور اچانک ہی دونوں کی ملاقات ہوتی ہے۔ پولیس افسر کا کردار بالی وڈ کے معروف مزاحیہ اداکار بنواری لال جھول ادا کر رہے ہیں۔
اس ویب سیریز کو سب ٹی وی کے لیے بنایا جا رہا ہے۔ شبیر صدیقی اس سے قبل بھی متعدد ایسی مزاحیہ کہانیاں لکھ چکے ہیں جنہیں پردہ سیمیں پر فلمایا گیا ہے اور دیگر کئی افسانوں کو فلمایا جانا ہے۔