معروف کشمیری شاعر و ادیب اور جموں و کشمیر کلچرل اکادمی کے سابق سکریٹری ڈاکٹر عزیز حاجنی گزشتہ شب انتقال کرگئے ہیں- ڈاکٹر عزیز حاجنی قریب ایک ماہ سے علیل تھے اور کینسر کے مرض میں مبتلا تھے-
نامور شاعر و محقق ڈاکٹر عزیز حاجنی چل بسے - جموں و کشمیر کلچرل اکادمی
ڈاکٹر عزیز حاجنی شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے سے تعلق رکھتے تھے۔ تاہم گزشتہ کئی برسوں سے سرینگر کے راج باغ میں سکونت اختیار کی تھی اور وہیں پہ انتقال کرگئے-
ہفتہ کے روز دیر شام گئے ان کا انتقال ہوگیا جس کہ وجہ سے جموں وکشمیر کے ادبی حلقوں میں ایک افسردگی کا ماحول ہے-
ڈاکٹر عزیز حاجنی شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے سے تعلق رکھتے تھے۔ تاہم گزشتہ کئی برسوں سے سرینگر کے راج باغ میں سکونت اختیار کی تھی اور وہیں پہ انتقال کرگئے-
عزیز حاجنی کشمیری زبان و ادب کے نامور شاعر، قلمکار اور محقق رہے ہیں اور جموں و کشمیر اکادمی آف آرٹ کلچرل اینڈ لینگویجز کے سکریٹری ہونے کے علاوہ، ساہتیہ اکادمی کے کنوونیئر برائے جموں کشمیر ہونے کے ساتھ ادبی مرکز کمراز کے صدر بھی رہ چکے ہیں-