سجادہ نشین نے خاص طور پر علماء، ائمہ، مقررین اور مدارس کے اساتذہ سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام مذہبی تقریبات میں اس پیغام کو عام کرنے کی کوشش کریں اور غیر شرعی تقاریب کو بند کرانے میں اہم کردار ادا کریں۔
اس کے علاوہ شادیوں کو آسان بنانے کے لیے فضول خرچی پر بھی پابندی لگانے کی اپیل کی ہے۔
جہیز والی شادیاں: قاضیوں سے بائیکاٹ کرنے کی اپیل درگاہ کے سجادہ نشین حضرت مفتی احسن رضا خاں قادری نے خاص طور پر شادیوں کے موقع پر بینڈ باجہ، ڈی جے، ڈھول تاشے، آتش بازی اور فلمی نغموں پر رقص، فضول خرچی اور جہیز کے مطالبات پر پابندی لگانے کی اپیل کی ہے۔
اُنہوں نے ان تمام کارکردگیوں کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے اِن پر بابندی لگائے جانے کو ضروی قدم بتایا ہے۔
حضرت مفتی احسن رضا خاں قادری نے کہا ہے کہ بینڈ باجہ، ڈی جے، رقص، آتش بازی وغیرہ دینِ اسلام میں حرام ہیں، لہذا اِن کے استعمال سے بچنا چاہیے۔
ناصر قریشی، ترجمان، درگاہ اعلیٰ حضرت سجادہ نشین نے ملک کے تمام قاضیوں، مولویوں، علماء، ائمہ، اساتذہ اور مقررین سے اپیل کی ہے کہ جن شادیوں میں نکاح پڑھائے جائیں تو اس بات کو یقینی کر لیں کہ وہاں ان تمام غیر شرعی کارکردگیوں اور تقریبات کا اہتمام تو نہیں ہو رہا ہے۔ اگر ایسا ہے تو شادیوں میں نکاح پڑھانے سے انکار کر دیں۔
ناصر قریشی نے بتایا کہ سجادہ نشین کی یہ اپیل سوشل میڈیا کے ذریعہ ملک بھر کے علمائے کرام تک پہنچائی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں قاضی اور مولویوں کا اجلاس جلد ہی درگاہ پر طلب کیا جائے گا۔