اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Rahul Slams Double Engine Govt گجرات میں ڈبل انجن کا دھوکہ نہیں چلے گا، راہل - کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی ڈبل انجن والی حکومت کو دھوکہ دہی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بار گجرات میں یہ دھوکہ نہیں چلے گا۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا، کانگریس 500 میں ایل پی جی سلنڈر، نوجوانوں کو 10 لاکھ ملازمتیں، 3 لاکھ کسانوں کا قرض معاف کرے گی۔Rahul Slams Double Engine Govt

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 6, 2022, 4:40 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی ڈبل انجن والی حکومت کو دھوکہ دہی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بار گجرات میں یہ دھوکہ نہیں چلے گا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ گجرات کے عوام بی جے پی کی ڈبل انجن والی حکومت کی حقیقت کو سمجھ چکے ہیں اور ریاست کے لوگ اس دھوکے سے آزاد ہوکر تبدیلی چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس اقتدار میں حکومت بناتی ہے تو وہ عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرے گی۔Rahul Slams Double Engine Govt

راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا، کانگریس 500 میں ایل پی جی سلنڈر، نوجوانوں کو 10 لاکھ ملازمتیں، 3 لاکھ کسانوں کا قرض معاف کرے گی۔ ہم نے گجرات کے لوگوں سے جو وعدے کیے ہیں وہ پورے کریں گے۔ ہم بی جے پی کے 'ڈبل انجن' کے فریب سے بچائیں گے، ریاست میں تبدیلی کا جشن منائیں گے۔

راہل گاندھی کا ٹویٹ

ABOUT THE AUTHOR

...view details