اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Stray Dogs in JK: کشمیر میں ہر دو گھنٹے میں ایک شہری کتوں کے حملوں کا شکار

جموں و کشمیر میں آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد سے عوام و سیاح پریشان ہیں، وادی میں ہر سال پانچ ہزار شہریوں کو کتوں کے حملوں کا شکار ہونا پڑتا ہے۔ Increasing number of stray dogs in Jammu and Kashmir

کشمیر میں ہر دو گھنٹے میں ایک شہری کتوں کے حملوں کا شکار
کشمیر میں ہر دو گھنٹے میں ایک شہری کتوں کے حملوں کا شکار

By

Published : May 17, 2022, 2:00 PM IST

وادیٔ کشمیر میں آوارہ کتوں کی تعداد اس قدر بڑھ گئی ہے کہ ہر سال پانچ ہزار شہریوں کو کتوں کے حملوں کا شکار ہونا پڑتا ہے۔ گزشتہ برس مارچ سے رواں برس کے اپریل مہینے تک شہر سرینگر میں پانچ ہزار سے زائد شہریوں کو کتوں نے کاٹ لیا، جن میں کئی شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔ اب عام شہریوں کے ساتھ ساتھ سیاح بھی ان حملوں کا شکار ہورہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں باہر نکلنا محال ہوگیا ہے۔ Fear Of Stray Dogs In Jammu and Kashmir

کشمیر میں ہر دو گھنٹے میں ایک شہری کتوں کے حملوں کا شکار


گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کے متعلقہ افسران کے مطابق گزشتہ ایک دہائی کے دوران ساٹھ ہزار افراد کو کتوں نے کاٹا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک بڑی تعداد میں کتوں کی نس بندی نہیں کی جائے گی تب تک لوگ اس کا شکار ہوتے رہیں گے۔ سرینگر اور دیگر قصبوں میں سائنسی طریقہ کے ناقص انتظامات کتوں کی آبادی میں اضافے کا سبب ہے۔ اگرچہ عام لوگوں کی شکایتیں اور دباؤ کی وجہ سے انتظامیہ نے چند برس قبل آوارہ کتوں کی نس بندی شروع کی تھی تاہم سست رفتاری کے باعث یہ جدید طریقہ بے سود ثابت ہو رہا ہے۔


سرینگر میونسپل کارپوریشن کشمیر میں واحد ادارہ ہے جس نے آوارہ کتوں کی نس بندی کا سلسلہ شروع کیا ہے، جب کہ وادی کے نو اضلاع میں انتظامیہ کے پاس اس طرح کا کوئی نظام موجود نہیں ہے۔ سرینگر میونسپل کارپوریشن ہر ماہ 15 کتوں کی نس بندی کرتی ہے، جو آبادی کے لحاظ سے آٹے میں نمک کے برابر ہے۔ ایس ایم سی کے ڈپٹی میئر پرویز احمد قادری نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انتظامیہ کے پاس نس بندی ہی واحد طریقہ ہے کیونکہ دیگر تدابیر پر عدالت کی طرف سے پابندی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details