ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے ونستھلی پورم تھانہ علاقے میں سہارا گیٹ کے قریب ایک کتے کو نوزائیدہ بچے کا سر منہ میں لیے جاتے دیکھا گیا۔ نومولود بچے کا سر کتے کے منہ میں دیکھ کر مقامی لوگ دنگ رہ گئے۔ مقامی شخص نے ونستھلی پورم پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔
اطلاع کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر تفتیش کر رہی ہے۔ پولیس اس بات کی بھی تفتیش کر رہی ہے کہ اس بچے کو کس نے، کہاں اور کیوں چھوڑا؟ پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ کیا نومولود کو موت کے بعد اس طرح پھینک دیا گیا یا اسے زندہ چھوڑ دیا گیا؟ پولیس ان تمام سوالات کے جوابات تلاش کر رہی ہے اور مکمل تفتیش کے بعد ہی صورتحال واضح ہو سکے گی۔