دراوڑ منیتر کژگم (ڈی ایم کے)کے اراکین نے تمل ناڈو کو نیٹ (این ای ای ٹی) میڈیکل Net Issue in Tamil Nadu کے داخلے کے امتحان سے باہر رکھنے کے معاملے پر بحث کے لیے ان کی تحریک التواء نامنظور کیے جانے کے خلاف جمعہ کو راجیہ سبھا میں ہنگامہ کیا اور مطالبہ تسلیم نہ کیے جانے پر ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ ان کی حمایت میں کانگریس اور ترنمول کانگریس کے اراکین بھی ایوان سے باہر چلے گئ۔
چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے ایوان میں دستاویز رکھے جانے کے بعد جیسے ہی زیرو آور(وقفہ صفر) کی کاروائی شروع کرنی چاہی۔ ڈی ایم کے کے رہنما تروچی شیوا نے تمل ناڈو میں نیٹ سے متعلق تحریک التواء کا مسئلہ اٹھایا۔ چیئرمین نے کہا کہ یہ مرکز اور پارلیمنٹ سے متعلق مسئلہ نہیں ہے اس لیے انہوں نے اسے قبول نہیں کیا۔ انہوں نے زیرو آور کی کارروائی شروع کرنے کے لیے ترنمول کانگریس کے رکن ندیمُل کا نام پکارا۔
مزید پڑھیں:۔Mahua Moitra in Lok Sabha: مہوا موئترا کا طنز، مستقبل کے بھارت سے ڈرتی ہے مودی حکومت