اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

’کبھی نہیں سوچا تھا کہ پیرالمپکس میں میڈل جیتونگا‘ - سوہاس ایل وائی نے ویڈیو پیغام

نوئیڈا کے ڈی ایم سوہاس ایل وائی کو ٹوکیو پیرالمپکس میں سلور میڈل حاصل کرنے کے بعد بھارتی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گولڈ میڈل نہ جیت پانے کا افسوس ہے۔

dm suhas ly
نوئیڈا کے ڈی ایم سوہاس ایل وائی

By

Published : Sep 5, 2021, 1:35 PM IST

ریاست اترپردیش، ضلع نوئیڈا کے ڈی ایم سوہاس ایل وائی کو ٹوکیو پیرالمپکس میں بیڈمنٹن مینز سنگلز کے ایس ایل 4 ایونٹ کے فائنل میں فرانس کے ایل مزور سے شکست کے بعد سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا ہے۔

نوئیڈا کے ڈی ایم سوہاس ایل وائی نے بھارتی عوام کا شکریہ ادا

سوہاس ایل وائی نے پہلے راؤنڈ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سہاس ایل وائی نے لوکاس کو 21-15 سے شکست دے دی لیکن دوسرے سیٹ میں فرانسیسی کھلاڑی نے واپسی کرتے ہوئے سہاس ایل وائی کو 21-17 سے شکست دے دیا۔ جس کی وجہ سے میچ تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گیا۔

تیسرے سیٹ میں فرانسیسی کھلاڑی نے نوئیڈا کے ڈی ایم کو شکست دے کر گولڈ میڈل پر قبضہ کرلیا اور بھارتی کھلاڑی کو سلور میڈل پر ہی اکتفا کرنا پڑا۔

چاندی کا تمغہ جیتنے کے بعد ڈی ایم سوہاس ایل وائی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پیرالمپکس میں میڈل جیتنا خواب کسے سچ ہونے جیسا ہے حقیت میں کبھی بھی نہیں سوچا تھا کہ میں پیرالمپکس میں میڈل حاصل کرونگا۔

انھوں نے کہا کہ میں بھارتی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے میری حوصلہ افزائی کی یہاں تک کہ وزیراعظم نے فون کرکے اہل وطن کی جانب سے مبارک باد پیش کی ہے میں ان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Tokyo Paralympics: نوئیڈا ڈی ایم کے نام چاندی کا تمغہ، صدر، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ نے مبارکباد دی

وہیں، صدر رام ناتھ کووند نے ٹویٹ کرکے نوئیڈا کے ڈی ایم کو مبارکباد دی۔ انھوں نے ٹویٹ کیا کہ سوہاس یاتھیراج کو مبارک ہو جنہوں نے دنیا کے نمبر ون کھلاڑی سے سخت مقابلہ کے بعد پیرالمپکس میں بیڈمنٹن میں سلور میڈل جیتنے میں کامیاب رہے، سرکاری ملازم کی حیثیت سے فرائض کی انجام دہی کے دوران کھیلوں کے حصول میں آپ کی لگن غیر معمولی ہے۔ کامیابیوں سے بھرپور مستقبل کے لیے آپ کو نیک خواہشات۔

وزیراعظم نے ٹویٹ کیا، سروس اور کھیلوں کا ایک شاندار سنگم! سوہاس ایل وائی نے اپنی غیر معمولی کھیل کی کارکردگی کی بدولت ہماری پوری قوم کے تصور کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔ ان کی غیر معمولی کھیلوں کی کارکردگی کا شکریہ۔ بیڈمنٹن میں سلور میڈل جیتنے پر انہیں مبارکباد۔ ان کو مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details