ریاست بہار کے ضلع گیا کلکٹریٹ میں ڈی ایم کے 'جنتا دربار' میں ایک مختلف منظر دیکھا گیا۔ ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن شکایت کنندہ کی درخواست لے کر محکمہ بہبود 'کلیان' دفتر پہنچ گئے۔ دراصل ایک شخص نے ڈی ایم سے جنتا دربار میں شکایت کی کہ محکمہ کلیان میں معاوضے کی رقم کے بدلے اس کو رشوت کی رقم دینی ہوگی، اس کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ Janta Darbar in Gaya
گیا میں ڈی ایم شکایت کنندہ کو لے کر محکمہ بہبود کے دفتر پہنچے جس کے بعد ڈی ایم شکایت کنندہ کو لے کر محکمہ کے دفتر پہنچ گئے۔ یہاں پر ہر ملازم کی شناخت کی گئی، تاہم اس کی شناخت نہیں ہو سکی جس نے روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ ڈی ایم نے اس دوران سخت وارننگ دی اور کہاکہ کسی بھی حالت میں کلکٹریٹ میں دلالوں کو نہیں دیکھا جانا چاہئے۔ شکایت ملنے پر تحقیقات کی جائیں گی۔ ملوث پایا گیا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔
ویلفیئر آفیسر کو ہدایت دی گئی کہ منظور شدہ معاوضہ وقت پر مستفید ہونے والے کے کھاتے میں منتقل کیا جائے۔ جمعہ کو ڈی ایم نے تقریباً 350 لوگوں کی شکایتیں سنی۔ ان میں سے کئی کو موقع پر ہی حل کردیا گیا جب کہ بعض کیسز کی تفتیش کے لیے افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنتا دربار میں وزیر اعلیٰ پروگرام میں نتیش کمارعوام سے ہوئے روبرو
وہیں جنتا دربار میں وزیراعظم رہائشی منصوبہ کے بارے میں بھی شکایات موصول ہوئی۔ ڈی ایم نے ڈی ڈی سی کو متعلقہ معاملات کی تحقیقات کرنے اور اہل افراد کو فوائد فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ جنتا دربار میں زمین کے تنازعات، بٹوارہ اور تجاوزات وغیرہ کی شکایات تھیں۔ بیلا گنج، نگر، بودھ گیا، فتح پور، بتھانی، آمس اور شیرگھاٹی سے لوگ گندگی کی شکایت لے کر پہنچے تھے۔ ڈی ایم نے متعلقہ سرکل افسران کو پھٹکار لگاتے ہوئے صفائی کرانے کی ہدایت دی جبکہ زیر التواء درخواستوں کو جلد نمٹانے کی ہدایت دی۔