اردو

urdu

By

Published : Sep 5, 2022, 10:22 AM IST

ETV Bharat / bharat

Procession of Ganesha idol immersion جنازے کے دوران گنیش چترتھی کا ڈی جے بند

ضلع ہاویری میں گنیشن چترتھی کے موقع پر مسلم شخص کے جنازے کے دوران گنیش چترتھی میں شامل ہندوؤں نے ڈی جے بند کرکے ہندو مسلم بھائی چارے کی مثال پیش کی۔ Procession of Ganesha idol immersion

Etv Bharat
Etv Bharat

ریاست کرناٹک کے ضلع ہاویری میں گنیشن چترتھی کے موقع پر مسلم شخص کے جلوس جنازہ کے دوران گنیش چترتھی میں شامل ہندوں نے ڈی جے بند کرکے ہندو مسلم بھائی چارے کی مثال پیش کی۔ یہ واقعہ ہاویری ضلع کے رینبینور شہر میں پیش آیا۔

گنیشن چترتھی کے دوران ڈی جے بند

بتایا جارہا ہے کہ گجنا یوتھ کونسل کے اراکین نے اوم شنکر نگر میں گنیش کی مورتی لگائی۔ اس موقع پر ایک مسلم شخص کی میت کو اسی راستے سے قبرستان کی طرف لے جایا جا رہا تھا۔ اسی دوران گنیش مورتی کا وسرجن جلوس ایم جی روڈ پر پہنچا۔ اس کو دیکھ کر یوتھ کونسل نے ڈی جے کو بند کردیا اور اس مسلم شخص کو خراج عقیدت پیش کیا۔

جنازہ گزر جانے کے بعد دوبارہ گنیش کی مورتیوں کے وسرجن کا پروگرام شروع ہوا۔ یہ واقعہ ہندو مسلم ہم آہنگی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کی سبھی ستائش کر رہے ہیں۔ DJ stopped and honoring the funeral of a Muslim man during Ganapati idols immersion program

ABOUT THE AUTHOR

...view details