جموں و کشمیر:روشنیوں کا تہوار دیوالی پورے جموں کشمیر میں انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس دوران وادی کشمیر میں مقیم پنڈتوں، سکھوں، غیر ریاستی ہندو شہریوں اور سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے پٹاخے سر کئے اور آتش بازیوں کا بھرپور مظاہرہ کیا جبکہ اس موقع پر مندروں میں پوجا پاٹ کا خصوصی اہتمام بھی کیا گیا۔ Diwali Celebration Across JK
اننت ناگ کے مٹن میں دیوالی کا تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا
دیوالی کے موقع پر ضلع اننت ناگ کے مٹن میں ایک مرتبہ پھر مذہبی بھائی چارے کی روایات کو دہراتے ہوئے مسلمانوں نے ہندﺅوں کے گھر جاکر انہیں مبارکباد دی اور مٹھائیاں و تحائف تقسیم کئے۔ ہندو عقیدے کے مطابق دیوالی کا تہوار ہندﺅوں کے اوتار 'رام چندرجی' کی 'بنواس' سے 14سال بعد گھر (ایودھیا) واپسی کے طور پر منایا جاتا ہے۔
دیوالی کے موقع پر وادی میں رہنے والے ہندو برادری سے وابستہ لوگوں میں انتہائی جوش و خروش نظر آیا۔ حسب روایات یہ تہوار مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں اتوار کی شب سے ہی مٹن میں قائم مندر میں پوجاپاٹ اور بجن کیرتن کی خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران کشمیری پنڈتوں نے پورے مندر کو دیپوں سے روشن کیا۔
غیر ریاستی مزدوروں نے کام کے دوران دیوالی منائی
وہیں ضلع اننت ناگ کے لازی بل علاقہ میں غیر ریاستی مزدوروں نے کام کے دوران دیوالی منائی۔ مزدوروں نے ایک دوسرے میں لڈو و مٹھائیاں بانٹ کر دیوالی کی خوشیاں منائی۔ دراصل یہ مزدور عمارت کی تعمیر کا کام کر رہے، جس دوران مکان مالک نے انہیں دیوالی کی مبارکباد پیش کی اور انہیں لڈو اور بریانی تقسیم کئیں۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے غیر ریاستی مزدوروں نے کہا کہ وہ یہاں گزشتہ کئی برسوں سے کام کر رہے ہیں، جس دوران انہیں مقامی لوگوں کا بھر پور تعاون مل رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں کا سلوک دیکھ کر وہ کافی متاثر ہوئے ہیں، دیوالی اور دیگر بڑے تہواروں پر یہاں کے مقامی لوگ ان کے ساتھ بلا لحاظ و مذہب ملت شریک ہوتے ہیں، جس سے انہیں یہ محسوس نہیں ہوتا ہے کہ وہ اپنے بال بچوں یا اہل و عیال سے دور ہیں۔ غیر ریاستی ہندو مزدوروں نے کہا کہ غربت کے سبب وہ تہوار کے روز چھٹی نہیں کر سکتے البتہ کام کے دوران بھی وہ تہوار کی خوشیاں مناتے ہیں۔ جس میں انہیں مقامی لوگ اپنا تعاون فراہم کرتے ہیں۔
گاندربل میں مقامی لوگوں کے ساتھ فوج کی دیوالی تقریبات