لکھنؤ: الہ آباد ہائی کورٹ نے بدھ کے روز فیصلہ سنایا کہ طلاق شدہ مسلم خواتین اپنے سابق شوہر سے اپنی بقیہ زندگی گزارنے کے لیے کفالت حاصل کرنے کی حقدار ہیں جب تک کہ وہ دوبارہ شادی نہ کرلیں۔ عدالت نے مسلم خواتین (Protection of Rights on Divorce) ایکٹ 1986 کی دفعہ 3 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نان و نفقہ کی ادائیگی صرف عدت تک محدود نہیں ہے۔ مطلقہ کے عدت کی مدت تین ماہ اور 13 دن ہوتی ہے۔Divorced Muslim woman maintenance
الہ آباد ہائی کورٹ غازی پور کی فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف زاہدہ خاتون کی طرف سے دائر کی گئی درخواست پر فیصلہ سنایا، جس فیملی کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا تھا کہ وہ صرف عدت کے لیے اپنے سابقہ شوہر سے کفالت کی حقدار ہے۔ جسٹس سوریہ پرکاش کیسروانی اور جسٹس محمد اظہر حسین ادریسی پر مشتمل بنچ ایک مسلم خاتون زاہدہ خاتون سے متعلق کیس کی سماعت کر رہی تھی جسے شادی کے 11 سال بعد 2000 میں اس کے شوہر نورالحق نے طلاق دے دی تھی۔