اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ڈویژنل کمشنر کشمیر کا دورہ شوپیان

ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے نے جنوبی ضلع شوپیان میں قائم کووڈ ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے قائم کے گئے انتظامات اور آکسیجن پلانٹ کا بھی جائزہ لیا۔

ڈویژنل کمشنر کشمیر کا دورہ شوپیان
ڈویژنل کمشنر کشمیر کا دورہ شوپیان

By

Published : May 8, 2021, 10:39 PM IST

کورونا وائرس وبا پر قابو پانے کے لیے اگرچہ ملک بھر میں آکسیجن کی قلت پائی جارہی ہے جس کے سبب ہر ضلع میں ضلع انتظامیہ نے مختلف ہسپتالوں میں آکسیجن پلانٹ قائم کروائے ہیں۔

کورونا کے پیش نظر ضلع ہسپتال شوپیان کی نئی عمارت کو کووڈ ہسپتال میں تبدیل کیا گیا ہے۔ یہاں کچھ روز قبل ہی کووڈ مثبت مریضوں کے لئے 1000 لیٹر پر منٹ (ایل پی ایم) آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کیا گیا تھا۔

ڈویژنل کمشنر کشمیر کا دورہ شوپیان

اسی آکسیجن پلانٹ کا معائنہ کرنے کے لئے آج ڈیویزنل کمشنر کشمیر نے آکسیجن پلانٹ کا مزید جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے شعبہ صحت کے ملازمین پر زور دیا کہ وہ اس آکسیجن پلانٹ کے ذریعہ متاثرہ مریضوں کو بہتر سہولیات پہنچانے میں اپنا کلیدی رول ادا کریں۔

اس کے علاوہ ڈیویزنل کمشنر نے منی سکریٹریٹ آرہامہ شوپیان کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے کووڈ 19 کنٹرول کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ شوپیان ضلع میں 45 سال سے زائد عمر کے 97 فیصد لوگوں نے کووڈ ویکسین لے لی ہے جو بہت ہی اچھی بات ہے۔

اسی وجہ سے ضلع میں کووڈ 19 کے مثبت کیس بہت ہی کم ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع شوپیان میں کووڈ 19 کی دوسری لہر میں ابھی تک چار لوگوں کی موت ہوئی ہے جنہوں نے کورونا وائرس کا ٹیکہ نہیں لگایا تھا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان سچن کمار، ڈائریکٹر ہیلتھ مشتاق احمد ، چیف میڈیکل افسر شوپیان ارشد حسین ٹاک، ایس ایس پی شوپیان امرت پال سنگھ، نوڈل آفسر کووڈ 19 جاہد آزاد ، تحصیلدار شوپیان بلال احمد اور دیگر کئی اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details