بانڈی پورہ: کشمیر کے ڈویژنل کمشنر پی کے پولے نے بیک ٹو ولیج پروگرام کے تحت ضلع بانڈی پورہ میں سوناواری کے رکھِ عشم علاقے کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے کہا کہ حکومت ریچ آؤٹ پروگرام کے تحت تمام دیہی علاقوں میں مساوی ترقی کے مشن کو پہنچانے کے لئے لوگوں کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ کوشش کر رہی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد، ایس ڈی ایم سمبل ڈاکٹر بشیر احمد لون کے علاوہ ضلع انتظامیہ کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔Divisional Commissioner Kashmir PK Pole visited Rak e Asham area
Back to Village Programme بزرگ شہریوں نے کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ لیا - ٹو ولیج پروگرام کے تحت کھیل کا انعقاد
کشمیر کے ڈویژنل کمشنر پی کے پولے نے کہا کہ ہم نے 35 لاکھ نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں شامل کیا ہے، اور یہی سرگرمیاں بزرگ شہریوں کے لیے بھی شروع کی جائیں گی تاکہ وہ بھی تفریح اور کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں۔ Back to Village Programme In bandipura
مزید پڑھیں:۔Ramban Residents Boycott B2V Programme بیک ٹو ولیج پروگرام ایک فضول مشق
ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے نے اس موقع پر مختلف محکموں اور غیر سرکاری اداروں کی جانب سے لگائے گئے مختلف قسم کے اسٹالز کا معائنہ بھی کیا۔ بزرگ شہریوں اور عوامی نمائندوں نے دورہ کرنے والے افسران کے سامنے اپنے مطالبات رکھے اور ان کے ازالے کی مانگ کی۔ پی کے پولے نے کہا کہ ہم نے 35 لاکھ نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں شامل کیا ہے، اور یہی سرگرمیاں بزرگ شہریوں کے لیے بھی شروع کی جائیں گی تاکہ وہ بھی تفریح اور کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بزرگ شہری ان سرگرمیوں میں حصہ لے لر اپنے جسمانی و ذہنی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔