بھوپال: پورے ملک کے ساتھ مدھیہ پردیش میں بھی اس بار سردی کے موسم نے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ اس سال ریاست میں لگاتار جنوری میں پندرہ دن کولڈ ڈے رہا اور رات بھی اتنی سرد رہی کے فٹ پاتھ اور سڑک کے کنارے رہنے والے لوگوں کی حالت اس سردی میں خراب رہی۔ Cold Havoc in Madhya Pradesh
یہ بھی پڑھیں:
ایسے میں بھوپال کی تنظیم برکت اللہ بھوپال ایجوکیشن سوسائٹی ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لیے آگے آئی اور ہر برس کی طرح اس سال بھی سردی میں گرم لحاف تقسیم کرنے کا کام کیا، جو کہ ابھی بھی جاری اور ساری ہے۔ تنظیم کے ممبران لگاتار رات اور دن ضرورتمندوں کو تلاش کر راحت پہنچانے کا کام کر رہے ہیں۔ Madhya Pradesh Organization Barkatullah Bhopal Education Society
مولانا برکت اللہ ایجوکیشن سوسائٹی دارالحکومت بھوپال میں سردی کے بڑھتے اثر کے درمیان اب تک 500 سے زیادہ لحاف اور 1000 سے زیادہ گرم کپڑے فٹ پاتھ اور سڑک کنارے اپنا گزر بسر کرنے والوں کو تقسیم کر چکے ہیں اور یہ کام ابھی جاری ہے۔