ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں آل انڈیا ملی کونسل و مرکزی سیرت کمیٹی کے زیر اہتمام بچوں اور نوجوان میں اسلامی تعلیمات کا شوق پیدا کرنے کے لئے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ A Program Organized by All India Milli Council
آل انڈیا ملی کونسل کے کارگزار صدر و مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر ڈاکٹر اصغر چلبل کی زیر نگرانی میں قرات، اذآن، نعت ، کوئز، تقاریری و تحریری مقابلہ جات کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں 9 سو سے زائد طلبہ اور طالبات نے حصہ لیا۔
ان مقابلہ جات میں اول، دوم ، سوم و ترغیبی انعامات حاصل کر نے والے طلبہ کو نقد رقم اور انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر آل انڈیا ملی کونسل کے کارگزار صدر ڈاکٹر اصغر چلبل نے کہا کہ یہ مقابلہ جات بچوں اور نوجوانوں میں اسلامی تعلیمات حاصل کرنے کا شوق پیدا کرنے کے مقصد سے منقدکیا گیا۔
آل انڈیا ملی کونسل کی جانب سے طلبہ کے درمیان انعامات تقسیم مزید پڑھیں:۔Islamic Quiz Competition in Gaya: مدرسۃ الہدی میں اسلامی کوئز مقابلہ
انہوں نے کہا کہ آج فرقہ پرست تنظمیں اسلام کو بد نام کر نے کی شازش کر رہی ہیں۔ اسلام امن و بھائی چارگی کا پیغام دیتا ہے۔ ہمارے بچوں کو سیرت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور تعلیمات پر عمل کرنے والا بنانے کی ضرورت ہے۔