نوئیڈا: اترپردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی سیل نے ریاست کے مختلف اضلاع میں نئے اقلیتی چیئرمین کی تقرری کی ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔ اترپردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی سیل کے صدر شاہ نواز عالم نے پارٹی کو مضبوط کرنے کی غرض سے اور اقلیتوں میں اچھی پہنچ بنانے کے لئے 24 اضلاع میں نئے چیئرمین کی تقریری کی ہے۔ ان میں ضلع گوتم بدھ نگر نوئیڈا سے جاوید خان کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے حالانکہ نوئیڈا میں مقامی سطح پر اس فیصلے کو بہت زیادہ پذیرائی نہیں مل رہی ہے۔
Javed Khan As Chairman جاوید خان کے چیئرمین منتخب ہونے سے کانگریس میں ناراضگی - اترپردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی سیل
اترپردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی سیل کے صدر شاہ نواز عالم نے پارٹی کو مضبوط کرنے کی غرض سے 24 اضلاع میں نئے چیئرمین کی تقریری کی ہے۔ ان میں ضلع گوتم بدھ نگر نوئیڈا سے جاوید خان کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔Javed Khan Became The Chairman
مزید پڑھیں:۔'اقلیتی سماج کانگریس پارٹی کے ساتھ ہے'
وہیں کانگریس پارٹی کے متعدد رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جاوید خان سے بھی زیادہ سینئر، قابل، سرگرم اور زمینی سطح پر کام کرنے والے رہنما موجود ہیں جن کو یہ ذمہ داری دی جاسکتی تھی، لیکن انہیں نظر انداز کیا گیا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریاستی اقلیتی سیل نے نہ صرف اپنی ذمہ داری سے ہاتھ جھاڑا ہے بلکہ تقرری سے قبل یہاں کے مقامی رہنماوں سے مشورہ نہیں کیا گیا۔ اس تقرری کے بعد جاوید خان نے قومی چیئرمین عمران پرتاب گڑھی اور ریاستی اقلیتی سیل کے چیئرمین شاہنواز عالم کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ انہیں جو ذمہ داری ملی ہے اسے احسن طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کریں گے اور پارٹی کو مظبوط بنانے کا کام کریں گے۔