پربھودیوا کی ہدایتکاری میں بنی فلم ’رادھے:یُور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘ کا پہلا نغمہ ’سیٹی مار ‘ ریلیز کردیا گیا ہے۔’سیٹی مار ‘ ایک ڈانس نمبر ہے جس میں سلمان اور دیشا پاٹنی ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔ دیشا پاٹنی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک بی ٹی ایس ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو کو انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ’’کچھ بی ٹی ایس ویڈیو گانا سیٹی مار۔ اس بی ٹی ایس ویڈیو میں دیشا آل بلیک آؤٹ فٹ میں نظر آرہی ہیں اور گانے پر رقص کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
دیشا پاٹنی نے شیئر کی ’سیٹی مار‘ نغمہ کی بی ٹی ایس ویڈیو - ای ٹی وی بھارت اردو خبر
بالی ووڈ اداکارہ دیشا پاٹنی نے اپنی آنے والی فلم ’رادھے:یُور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘ کا نغمہ سیٹی مار کا بی ٹی ایس ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ جس میں سلمان اور دیشا پاٹنی ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔
اس گانے میں سلمان خان اور دیشا پٹنی کی کیمسٹری ان کے مداحوں کو کافی پسند آرہی ہے۔ واضح رہے کہ’سیٹی مار‘ نغمہ سال 2017 میں ریلیز جنوبی ہند کے سپراسٹار الو ارجن کی تیلگو فلم کے سُپر ہٹ گانا سی ٹی مار کا ورژن ہے۔ گانا 'سیٹی مار‘ کے ٹیگ میوزک کو دیوی سری پرساد نے کمپوز کیا ہے جب کہ شبیر احمد نے اسے لکھا ہے۔ یہ گانا کمال خان اور یولیا و نٹور نے گایا ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ ’رادھے:یور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘میں سلمان خان کے ساتھ دیشا پٹانی، رندیپ ہوڈا اور جیکی شراف کے بھی اہم کردار ہیں۔ فلم کو سلمان خان فلمز نے زی اسٹوڈیوز کے اشتراک سے پیش کیا ہے۔ یہ فلم رواں برس عید کے موقع پر 13 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔