مسلسل نوماہ سے جاری بھارت- چین تنازع حل ہوتا نظر آرہا ہے۔ اس تعلق سے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایوان میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ' فوجی کمانڈر سطح پر ہوئے مذاکرات کے نویں دور کے بعد دونوں ممالک نے فوجوں کو پیچھے ہٹانے پر اتفاق کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'مجھے ایوان کو یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہمارے نقطہ نظر اور جاری مذاکرات کے نتیجے میں چین کے ساتھ پینگونگ جھیل کے شمالی اور جنوبی کنارے پر معاہدہ طے پایا ہے۔'