کل جماعتی اجلاس میں پی ایم مودی نے کہا کہ میں اور نریندر سنگھ تومر نے کسانوں سے جو کچھ کہا ہے اس کو دہرانا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا، ہم اتفاق رائے تک نہیں پہنچ سکے ہیں، لیکن ہم آپ (کاشتکاروں ) کو ایک بار پھر ایک تجویز دے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کسانوں سے بات کرنے سے صرف ایک فاصلے کی دوری پر ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت کل جماعتی اجلاس میں کانگریس کے رہنما غلام نبی آزاد، ٹی ایم سی کے سدیپ بندوپادھیائے، شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ ونائک راؤت اور شرومنی اکالی دل کے بلوندر سنگھ بھونڈر نے کسان تحریک پر اظہار خیال کیا۔ وہیں، جے ڈی یو کے رکن پارلیمنٹ آر سی پی سنگھ نے زرعی قوانین کی حمایت کی۔
پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس جمعہ کو دونوں ایوانوں (لوک سبھا اور راجیہ سبھا) کے مشترکہ اجلاس میں صدر رام ناتھ کووند کے خطاب کے ساتھ شروع ہوا۔ عام طور پراس طرح کی تمام نششتیں پارلیمنٹ کے اجلاس سے پہلے منعقد ہوتی ہیں، تاکہ دونوں ایوانوں کی کارروائی معمول کے مطابق چل سکے۔