اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ویکسین بنانے والی کمپنیوں سے متعلقہ محکمات تبادلہ خیال کریں: مودی

ہفتہ کے روز کورونا ویکسین بنانے والی تین کمپنیوں کا دورہ کرنے کے بعد وزیر اعظم مودی نے پیر کوتین دیگر کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ ورچوئل ذرائع سے بات کی اور ویکسین کو تیار کیے جانے سے متعلق تمام امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Modi
مودی

By

Published : Nov 30, 2020, 5:11 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے تمام متعلقہ محکموں سے کہا ہے کہ وہ کورونا ویکسین بنانے والی کمپنیوں کے ساتھ بات چیت کرکے ضروری معاملات حل کریں تاکہ ویکسین جلد ہی ملک اور دنیا کی ضروریات کو پورا کر سکے۔

ہفتہ کے روز کورونا ویکسین بنانے والی تین کمپنیوں کا دورہ کرنے کے بعد مودی نے پیر کوتین دیگر کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ ورچوئل ذرائع سے بات کی اور ویکسین کو تیار کیے جانے سے متعلق تمام امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم نے حکومت کے تمام متعلقہ محکموں سے ویکسین بنانے والی کمپنیوں کے ساتھ رابطہ کرنے اور بات چیت کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمے ان کمپنیوں کے ساتھ تمام اہم امور پر تبادلہ خیال کر کے معاملات حل کریں تاکہ ان کمپنیوں کی کاوشیں کامیاب ہوں اوریہ ملک و دنیا کی ضروریات کو پورا کرسکیں۔


مودی نے آج جن کمپنیوں کے نمائندوں سے بات کی ان میں پونے میں واقع جینوا بائیو فرماسیوٹیکلز لمیٹڈ حیدرآباد کی بائیو لوجیکل ای لمیٹڈ اور ڈاکٹر ریڈیز لیب لمیٹڈ شامل ہیں۔ انہوں نے ویکسین بنانے میں مصروف ان کمپنیوں کے سائنسدانوں کی تعریف کی۔ ویکسین کی ترقی کے لیے مختلف پلیٹ فارم کا بھی اس دوران تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم نے ان کمپنیوں سے ریگولیٹری عمل اور متعلقہ معاملات کے بارے میں اپنی تجاویز اور نظریات شیئر کرنے کو کہا ہے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ ان کمپنیوں کو ویکسین کے بارے میں عام معلومات اور ان کے اثرات کے بارے میں لوگوں کو آسان اور عام فہم زبان میں معلومات دینی چاہیے۔ ویکسین کی تقسیم کے تناظر میں ان کی دیکھ بھال ، نقل و حمل، کولڈ اسٹوریج ہاوسز وغیرہ پر بھی بات چیت کی گئی۔ ان تینوں ٹیموں کی ویکسین تجربے کے مختلف مراحل میں ہیں اور ان کے بارے میں تفصیلی اعدادوشمار اور نتائج آئندہ سال آنے شروع ہوں گے۔

قابل ذکر ہے کہ مودی نے ہفتہ کے روز احمدآباد کے زایڈس بائیوٹیک پارک، حیدرآباد کے بھارت بایوٹیک اور پونے میں واقع سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کا دورہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details