اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

GR Mir visits Sumbal Sonawari محکمہ ہاٹیکلچر کی مختلف اسکیموں سے نوجوان استفادہ کریں، جی آر میر

ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر جی آر میر کا کہنا ہے کہ نوجوان محکمہ ہاٹیکلچر کی مختلف اسکیموں سے استفادہ کرکے اپنے لئے روزگار کے بہترین مواقع تلاش کریں۔ GR Mir visits Sumbal Sonawari

By

Published : Nov 30, 2022, 3:31 PM IST

نوجوان محکمہ ہاٹیکلچر کی مختلف اسکیموں سے استفادہ کریں، جی آر میر
نوجوان محکمہ ہاٹیکلچر کی مختلف اسکیموں سے استفادہ کریں، جی آر میر

بانڈی پورہ: ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر جی آر میر نے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ چیف ہاٹیکلچر افسر فاروق احمد تانترے کے علاوہ ہاٹیکلچر ڈیولپمنٹ افسر سجاد حسین بھی موجود تھے۔ اس دوران انہوں نے شِلوت میں واقع ایک ہائی ڈینسٹی والے باغ کا افتتاح کرنے کے علاوہ عشم سوناواری میں واقع "ماڈل آرچیڑ کم نرسری" کا بھی جائزہ لیا۔ ڈائرکٹر ہارٹیکلچر کشمیر نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ضلع میں بے روزگار نوجوانوں کو یہ پیغام دیا کہ وہ محکمہ ہاٹیکلچر میں موجود مختلف اسکیموں سے استفادہ کرکے اپنے لئے روزگار کے بہترین مواقع تلاش کریں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کے پاس ایسی متعدد اسکیمیں ہیں جن سے نوجوان اپنے لئے اور دوسروں کے لئے بھی روزگار کے ذرائع پیدا کرسکتے ہیں۔ Director Horticulture GR Mir visits Sumbal Sonawari

ABOUT THE AUTHOR

...view details