اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Dilip Kumar Health: دلیپ کمار بائیلیٹرل پلیورل ایفیوژن سے متاثر، ہسپتال میں زیر علاج

98 سالہ دلیپ کمار (Dilip Kumar) کو گذشتہ ماہ بھی صحت چیک اپ کے لیے ہندوجا ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس وقت وہ ہسپتال کے نان کووڈ وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

Dilip Kumar
Dilip Kumar

By

Published : Jun 6, 2021, 9:49 PM IST

Updated : Jun 6, 2021, 10:30 PM IST

بھارت کے مشہور و معروف اداکار دلیپ کمار (Dilip Kumar) کی صحت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں ممبئی کے کھار علاقے میں واقع ہندوجا ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہیں سانس لینے میں دقت پیش آرہی تھی۔ وہیں، ڈاکٹروں نے انہیں بائیلیٹرل پلیورل وفیوژن سے متاثر پایا ہے۔

دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے بتایا 'کمار کو آج صبح 8:30 کے قریب ہندوجہ ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ علاج کے دوران انہیں آکیسجن بھی لگایا گیا ہے'۔

98 سالہ دلیپ کمار (Dilip Kumar) کو گذشتہ ماہ بھی صحت چیک اپ کے لیے ہندوجہ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس وقت وہ ہسپتال کے نان کووڈ وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

دلیپ کمار کے ٹویٹر ہینڈل سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے 'ڈاکٹر نتن گوکھالے اور ان کی ٹیم دلیپ کمار کا علاج کر رہی ہے۔ عوام سے درخواست ہے کہ ان کی صحتیابی کے لیے دعا کریں'۔

دلیپ کمار (Dilip Kumar) نے سنہ 1944 میں فلم ‘جوار بھاٹہ’ سے اپنی کریر کی شروعات کی تھی۔ جس کے بعد کئی دہائیوں تک انہوں نے سینکٹروں شاندار فلموں میں اداکاری کی۔ جن میں متعدد کامیاب فلموں میں مشہور فلم 'مغل اعظم' نے فلمی دنیا میں تاریخ رقم کی۔

Last Updated : Jun 6, 2021, 10:30 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details