مدھیہ پردیش کے اندور ضلع کورٹ آج ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے ریاست کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ، سابق رکن پارلیمان پریم چند گڈو اور متحد کانگریس رہنماؤں کو ایک سال قید کی سزا اور پانچ ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ دراصل یہ پورا معاملہ 17 جولائی 2011 کا ہے جب دگ وجے سنگھ اور گڈو متحد کانگریس رہنماوں کے ساتھ اُجین میں ایک تقریب میں شرکت کرنے پہنچے تھے اسی دوران بھارتی جنتا پارٹی کے کارکنان اور کانگریس کارکنان کے درمیان جھڑپ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں بھارتی جنتا پارٹی کے کارکنان شدید زخمی ہوگئے تھے۔ Digvijay Singh Sentenced To One Year And Fined Rs Five Lakh
Digvijay Singh Sentenced: دگ وجے سنگھ کو ایک سال قید کی سزا - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر
ریاست مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی دگ وجے سنگھ، سابق رکن پارلیمان پریم چند گڈو اور متحد کانگریسی رہنماؤں کو ایک سال قید کی سزا اور پانچ ہزار کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ Digvijay Singh Sentenced To One Year And Fined Rs Five Lakh
اس واقعہ کے بعد پولیس نے نو لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، وہیں عدالت میں تقریبا 10 سال تک یہ کیس چلتا رہا اور آج اندور ضلع کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے تین لوگوں کو بری کردیا ہے جبکہ چھ لوگوں کو سزا سنائی ہے، جس میں صوبے کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ اور سابق رکن پارلیمان پریم چند گڈو بھی شامل رہے۔ اس پر سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے کہا کہ ہمارا تو ایف آئی آر میں نام بھی درج نہیں تھا تاہم سیاسی مفاد کے باعث ہمارا نام جوڑا گیا۔
مزید پڑھیں:The Kashmir Files: مسلم ممالک میں روزی روٹی کمانے والے ہندوؤں کا کبھی نہیں سوچا، دگ وجے سنگھ