اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ادھم پور: ڈیزل ٹینکر میں آگ لگ گئی - ٹینکر کیبن میں آگ

دیکھتے ہی دیکھتے پورے ٹینکر کیبن میں آگ لگ گئی، اس حادثے میں ڈرائیور اور کنڈکٹر آگ کی لپیٹ میں آگئے اور انہیں معمولی چوٹیں بھی آئیں۔ اسی دوران پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائر عملہ کو بلا کر آگ پر قابو پایا۔

ڈیزل ٹینکر میں مشتبہ حالات میں آگ لگ گئی
ڈیزل ٹینکر میں مشتبہ حالات میں آگ لگ گئی

By

Published : Oct 11, 2021, 10:00 AM IST

جموں سرینگر قومی شاہراہ ادھم پور کے کد علاقے میں مشتبہ حالات میں ڈیزل سے لدے ٹینکر میں آگ لگ گئی۔ آگ کس وجہ سے لگی یہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ ڈیزل ٹینک پنجاب سے کشمیر جا رہا تھا، ڈرائیور اور کنڈکٹر دونوں ٹیکر کے کیبن میں سو رہے تھے۔

ڈیزل ٹینکر میں مشتبہ حالات میں آگ لگ گئی

مزید پڑھیں:اترپردیش: پٹرول ٹینکر میں آگ

اس دوران دیکھتے ہی دیکھتے پورے ٹینکر کیبن میں آگ لگ گئی، اس حادثے میں ڈرائیور اور کنڈکٹر آگ کی لپیٹ میں آگئے اور انہیں معمولی چوٹیں بھی آئیں۔ اسی دوران پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائر عملہ کو بلا کر آگ پر قابو پایا۔ اگر ٹینکر میں آگ لگی ہوتی تو بہت زیادہ نقصان ہوسکتا تھا کیونکہ ان کے پیچھے کئی ٹینکر کھڑے تھے جو وادی کی طرف جارہے تھے، فوراً پولیس نے تمام ٹینکرز کو آگے پیچھے ڈھکیل دیا گیا اور ایک بڑا حادثہ پیش آتے آتے رہ گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details