ڈسٹرکٹ انفارمیشن سینٹر (ڈی آئی سی) اننت ناگ کی جانب سے کووڈ19 کی تیسری لہر کو روکنے کے لئے بیداری مہم کا آغاز کیا گیا۔
اس سلسلہ میں رانی باغ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول میں ایک روزہ آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
کیمپ میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن افسر خانزادہ محمد عثمان کے علاوہ پرنسپل ہائر سیکنڈری ثمینہ کوچک ڈی آئی سی کے افسران اور اسکول کے طلبہ و دیگراسٹاف ممبران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر کورونا وائرس سے متعلق بچاؤ، احتیاطی تدابیر، ایس او پیز کی پاسداری اور ویکسینیشن کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا اور اسکولی طلباء اور اساتذہ میں پمپلیٹس تقسیم کئے گئے۔
شرکاء سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ڈی آئی او نے کہا کہ کووڈ 19 ابھی ختم نہیں ہوا ہے اور تیسری لہر آنے کے امکانات کے پیش نظر ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے کی زیادہ ضرورت ہے۔