شمالی 24 پرگنہ کے کمرہٹی میونسپلٹی کے مختلف وارڈس میں ڈائریا وبا کا قہر جاری ہے۔ اس بیماری سے اب تک دو لوگوں کی موت ہوچکی ہے جب کہ 154 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں. مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے کمرہٹی میونسپلٹی کے مختلف وارڈوں میں ڈائریا وبا کا قہر جاری ہے۔
کمرہٹی میں ڈائریا کا قہرجاری عام لوگ پریشان اس بیماری سے اب تک دو لوگوں کی موت ہوچکی ہے جب کہ ڈیڑھ سو زائد افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں.
شمالی 24 پرگنہ کے ضلع مجسٹریٹ سمیت گپتا کا کہنا ہے کہ ڈائریا سے متاثر علاقوں میں بیداری مہم چلائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ حالات کو پوری طرح سے قابو میں کرنے کی کوشش کی جارہی ہے.
کمرہٹی میں ڈائریا کا قہرجاری عام لوگ پریشان انہوں نے کہا کہ حالات کو قابو میں کرنے کے لئے دس میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں تاکہ اس بیماری سے متاثر ہونے والے لوگوں کو ابتدائی علاج حاصل ہوسکے۔
میونسپلٹی کی جانب سے لوگوں کے گھروں تک دوائیں پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ شمالی 24 پرگنہ ضلع مجسٹریٹ سمیت گپتا کا کہنا ہے کہ ضلع کے تمام اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ ہوئی ہے۔ میٹنگ کے دوران موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
کمرہٹی میونسپلٹی ایڈمنسٹریٹیو بورڈ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ڈائریا ہے وہاں میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ساگر دتہ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں ڈائریا سے متاثر مریضوں کے لئے اضافی ایمرجنسی وارڈ قائم کئے گئے ہیں۔