دھرو، تاؤ دیوی لال اسپورٹس کمپلیکس میں اپنے اگلے میچ میں کیرالہ کے بھرت لتیش سے مقابلہ کریں گے، جنہوں نے تلنگانہ کے ابھیشیک کناپالا کو 21-10، 17-21، 21-9 سے شکست دی۔ اس میچ میں دھرو کی نظر سیمی فائنل میں جگہ یقینی کرنے پر ہوگی۔
اس دوران ٹاپ سیڈ یافتہ راجستھان کے سنسکار سرسوات اور تیسری سیڈ نومیر شائک نے بھی کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی لے ۔ سرسوت نے جہاں یشدیپ گوگوئی کو 21-14 21-13 سے جبکہ نومیر نے رونق چوہان کو 16-21 21-19 22-20 سے شکست دی۔
کوارٹر فائنل میں سرسوت کا مقابلہ ساتوک شنکر سے ہوگا، جبکہ پرنئے شیٹی گر کا مقابلہ جن پال ایس سے ہوگا۔ وہیں تیسرا کوارٹر فائنل روہن کمار آننداس راج کمار اور نومیر شائک کے درمیان ہوگا اور آخری کوارٹر فائنل بھرت لتیش اور دھرو نیگی کے درمیان ہوگا۔