اس کے بعد اس موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پتنی ٹاپ میں ٹرانزسٹ عمارت بنانے کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال میں افسران کی رہائش فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمارت کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ جموں سرینگر قومی شاہراہ کے بند رہنے کی وجہ آفیسران کو کسی قسم کی دقت کا سامنا نا کرنا پڑے۔
ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے ٹرانزسٹ عمارت کا افتتاح کیا - ramban news
جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے مشہور سیاحتی مقام پتنی ٹاپ میں آج جموں کشمیر پولیس کے افسران کے لئے ٹرانزسٹ عمارت کی افتتاح کیا۔ اس سے پہلے ڈی جی پی دلباغ سنگھ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے ٹرانزسٹ عمارت کا افتتاح کیا
آفیسران یہاں سے گزرتے ہوئے خراب موسمی حالات یا شاہراہ کے بند ہونے کے بعد اس ٹرانزسٹ عمارت میں قیام کر سکیں۔ اس دوران ڈی جی پی دلباغ سنگھ کے ہمراہ آئی جی پی جموں مکیش سنگھ ، اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس اے کے چودھری ، اے ڈی جی پی سی آئی ڈی آر آر سوائن ، اے ڈی جی ہیڈکوارٹر ، پی ایچ کیو اے جی میر ، اے ڈی جی پی ٹریفک ٹی نمگیال ، آئی جی پی آرمڈ پولیس دنیش رینا اور دیگر موجود تھے۔