اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

The Development of the Region Cannot Be Ignored: علاقوں کی ترقی ہونے سے ملک کی ترقی ہوگی - حکومت ترقی کے لئے پابند عہد

سی آئی آئی مشرقی خطے کے بنیادی ڈھانچے، سرمایہ کاری، جدت اور بنیادے ڈھانچے پر سالانہ علاقائی میٹنگ اور کانفرنس میں ورچوؤل طور پر بولتے ہوئے، مرکزی وزیر گڈکری نے کہا کہ شمال مشرقی ریاستوں کے پاس تجارت اور صنعت کے لئے وسائل ہیں، جو اقتصادی ترقی میں کافی تعاون دے سکتے ہیں۔ Government is Committed to the Development of the Country and the Region

نتن گڈکری
نتن گڈکری

By

Published : Mar 13, 2022, 1:14 PM IST

سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ہفتے کو کہا کہ ایک ملک تبھی ترقی کرتا ہے۔ جب اس کے مختلف علاقو ں ترقی کرتے ہیں۔

مرکزی وزیر کے مطابق، ہندوستان کی شمال مشرقی ریاستیں تاریخی طور پر اکاڈمک، سماجی اور اقتصادی تبدیلیوں کی عمل بردار رہی ہیں۔ Government is Committed to the Development of the Country and the Region

سی آئی آئی مشرقی خطے کے بنیادی ڈھانچے، سرمایہ کاری ،جدت اور بنیادے ڈھانچے پر سالانہ علاقائی میٹنگ اور کانفرنس میں ورچوؤل طور پر بولتے ہوئے، مرکزی وزیر گڈکری نے کہا کہ شمال مشرقی ریاستوں کے پاس تجارت اور صنعت کے لئے وسائل ہیں، جو اقتصادی ترقی میں کافی تعاون دے سکتے ہیں۔ حال میں مشرقی علاقے کی معیشت میں 14.5 فیصد کا تعاون دیتا ہے، جسے صحیح منصوبوں اور پالیسیوں کے ساتھ بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ ان کی حکومت مشرقی اور شمالی مشرقی خطے کی سڑک کی ترقی کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی ترقی کےلئے تقریباً دو لاکھ کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔حکومت پورے بنگال میں شاہراہوں کی ترقی اور ریلوے اوور برج اور انڈر برج کی تعمیر کی سمت میں کام کررہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی شاہراہ پروجیکٹ علاقے کی زراعت، صنعت اور سماجی اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں مدد کریں گے۔

ان کے مطابق ملک میں 2025 تک دو لاکھ کلومیٹر کی قومی شاہراہ نیٹ ورک کے ویژن سے نہ صرف سفر کے وقت اور ایندھن کی لاگت، فاسٹ ٹریک شاہراہوں میں کمی آئے گی بلکہ علاقے کی اقتصادی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے سی آئی آئی سے مشرقی علاقے پر ایک ویژن رپورٹ تیار کرنے کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details