ٹوکیو پیرالمپکس میں اپنی شاندار کارکردگی سے ملک کا نام روشن کرنے والے ہنرمندوں کے لیے میرٹھ میں ایک اعزازی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ مغربی اتر پردیش نے تمغہ جیتنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا شکریہ ادا کیا کہ میرٹھ میں اسپورٹس یونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ اترپردیش حکومت نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ملک بھر سے پیرا ایتھلیٹس کو اتر پردیش کی کھیلوں کی سرزمین میرٹھ بلا کر ان کا حوصلہ بڑھایا اور مستقبل کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔