اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Protest Against Nupur Sharma: پریاگ راج اور سہارنپور میں شدید احتجاج، لاٹھی چارج اور پتھراؤ - ملک کے کئی شہروں میں نپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ

جمعہ کی نماز کے بعد اتر پردیش کے کئی شہروں میں ہنگامہ ہوا ہے۔ پریاگ راج میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان پتھراؤ کا واقعہ بھی پیش آیا۔ پولیس حالات پر قابو پانے کی کوشش کی۔ دوسری جانب سہارن پور میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جہاں پولیس نے حالات کو قابو میں کیا۔Prophet Comment Row

پریاگ راج میں احتجاج کے دوران پتھراؤ
پریاگ راج میں احتجاج کے دوران پتھراؤ

By

Published : Jun 10, 2022, 5:13 PM IST

Updated : Jun 10, 2022, 6:00 PM IST

پریاگ راج: نماز جمعہ کے بعد ملک کے کئی شہروں میں نپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، جس کے لیے ملک کے مختلف ریاستوں میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ وہیں ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ اترپردیش کے کئی شہروں میں بھی نماز جمعہ کے بعد لوگوں نے بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے۔ پریاگ راج میں احتجاج کے دوران وہیں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔ اتر پردیش کے شہروں میں ہنگامہ آرائی کے بعد ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے 'شرپسندوں' کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی ہے۔Prophet Comment Row

پریاگ راج

دوسری جانب سہارن پور میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس دوران پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے والے نمازیوں پر لاٹھی چارج کیا۔ اس ہناگامہ کو پر قابو پانے کے لیے بڑی تعداد میں پولیس، پی اے سی اور آر آر ایف کی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ کمشنر، آئی جی، ڈی ایم ایس ایس پی سمیت تمام اعلیٰ حکام جائے حادثہ پر تیار ہیں۔

سہارنپور

وہیں مرادآباد ضلع کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد نمازی بی جے پی کے سابق لیڈر نوپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ پولیس نے احتجاجیوں کو کسی طرح یقین دہانی کرا کر حالات کو قابو میں کیا۔

واضح رہے کہ بی جے پی کی سابق رہنما نپور شرما نے پیغمبر اسلامﷺ پر نا زیبا تبصرہ کیا تھا، جس کے کچھ دن بعد ماحول گرم ہوتا دیکھ بی جے پی نے ترجمان نوپور شرما کو معطل کر دیا ہے۔ جبکہ دہلی یونٹ کے میڈیا ہیڈ نوین کمار جندال کو بھی نکال دیا گیا۔ لیکن نپور شرما کی اب تک گرفتاری نہیں ہوئی جس کو لیکر آج ملک کے کئی حصوں میں احتجاجی مظاہرہ ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Protest Against Nupur Sharma: جامع مسجد پر نوپور شرما اور نوین کمار جندل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Last Updated : Jun 10, 2022, 6:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details