جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے بس اسٹینڈ پر مقامی سبزی فروشوں، میواہ فروشوں اور ہوٹل والوں کی بدانتظامی کے سبب مقامی لوگوں کو چلنے پھرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق سبزی فروشوں نے بس اسٹینڈ پر ناجائز قبضہ کرکے ان جگہوں کو عوام کے چلنے بھرنے کے لیے بند کر دیا ہے۔ Illegal Occupation of Kishtwar Bus Stand
کشتواڑ کے بس اسٹینڈ پر دن بدن لوگوں کے لئے چلنا پھرنا دشوار ہوتا جا رہا ہے۔ اسی پریشانی کو لیکر مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ کو شکایت درج کرائی ہے۔ شکایت درج ہونے کے بعد نائب تحصیلدار کشتواڑ شعیب پرویز، ایس ایچ او کشتواڑ عابد بخاری، ٹی ایس او کشتواڑ سوریش کمار اور میونسپل کمیٹی نے مشترکہ طور پر دورہ کیا۔
اس موقع پر نائب تحصیلدار کشتواڑ نے سبزی فروشوں اور ہوٹل مالکان کو سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری زمین پر ناجایز قبضہ بلکل برداشت نہیں کیا جائے گا اور موقع پر ہی ناجایز قبضے کو آزاد کرایا گیا۔