نوئیڈا میٹرو کی ڈپٹی جنرل منیجر کی کورونا سے موت
این ایم آر سی (نوئیڈا میٹرو ریل کارپوریشن )کی ڈپٹی جنرل منیجر سندھیا شرما بھی کورونا وائرس کی زد میں آکر دنیا سے چل بسیں۔ وہ کورونا کے انفیکشن میں مبتلا تھیں۔ کل دوپہر ان کی طبیعت خراب ہوئی۔ علاج کے لیے مختلف اسپتالوں میں بیڈ کے لیے چکر لگاتی رہیں۔
نوئیڈا میٹرو کی ڈپٹی جنرل منیجر کی کورونا سے موت
بڑی مشکل سے سیکٹر 39 واقع کووڈ 19 ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں دیر رات انہوں نے آخری سانس لی۔سندھیا شرما اس سے قبل دہلی میٹرو میں بھی کام کر چکی تھیں۔این ایم آر سی میں جوائننگ کے بعد انہوں نے کافی کام کیا۔بعض مثبت پہلو بھی دیکھنے کو ملے خاص کر پینک اور کراس جینڈر کے ریلوے اسٹیشن شروع کرنا رہا۔
انہیں صحافیوں سے بہت لگاؤ تھا اور جب بھی کوئی کام ہوتا تھا تو وہ پہلے صحافیوں کا کام کرتی تھیں۔