اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ڈی سی اننت ناگ نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا - ڈسٹرکٹ جیل اننت ناگ

ڈاکٹر سنگلا نے کھیل سرگرمیوں میں دلچسپی رکھنے والے قیدیوں میں سپورٹس کٹس تقسیم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو فوری طور پر بُور ویل کی مرمت اور اسے فعال بنانے کی ہدایت بھی دی۔

ڈی سی اننت ناگ نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا
ڈی سی اننت ناگ نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا

By

Published : Aug 29, 2021, 1:21 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے مٹن کہری بل ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر کے ساتھ چیف پلاننگ افسر کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی تھے۔

ایس پی جیل، شہروز احمد نے ڈپٹی کشمنر کو قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے آگاہ کیا۔

جیل کمپلیکس کے اندر وزٹنگ افسر نے طبی مرکز، کھیل کے میدان، پارکوں اور حال ہی میں نصب شدہ ایس ٹی ڈی کا معائنہ کیا۔ انہیں بتایا گیا کہ قیدی اپنے خاندانوں اور رشتہ داروں سے رابطہ کرنے کے لیے ایس ٹی ڈی کی سہولت استعمال کرتے ہیں۔

ڈی سی اننت ناگ نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے قیدیوں سے بات چیت کی جنہوں نے کئ مسائل اور مطالبات اٹھائے۔ ڈی سی نے دورے کے دوران قیدیوں کی کھیل سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔ ڈاکٹر سنگلا نے کھیل سرگرمیوں میں دلچسپی رکھنے والے قیدیوں میں سپورٹس کٹس تقسیم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو فوری طور پر بُور ویل کی مرمت اور اسے فعال بنانے کی ہدایت بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں: جھیل ڈل کے کنارے رنگ روڈ تعمیر کرنے کے لیے خاکہ پیش کرنے کا حکم



ڈپٹی کمشنر نے قیدیوں کو یقین دلایا کہ جیل کمپلیکس میں ان کے لئے مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ڈاکٹر سنگلا نے افسران پر زور دیا کہ وہ جیل میں کووڈ19 پروٹوکول کی پاسداری کو یقینی بنائیں اور قیدیوں سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلہ میں جیل انتظامیہ کو اپنا بھرپور تعاون فراہم کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details