ڈپٹی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما نے عوامی دربار لگا کر عوام کے مسائل سنے اور موقع پر ہی مختلف قسم کے سرٹیفکٹ جاری کیے۔ اس دوران 42 ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، ,22 انکم سرٹیفکیٹ، 16 آر بی اے، 10 کاسٹ سرٹیفکیٹ، 6 کریکٹر سرٹیفیکیٹ، 2 انتقال سرٹیفکیٹ عوامی دربار میں ہی جاری کیے۔ اس موقع پر بلاک ٹھاکرائی میں آرہی پریشانی کے بارے میں لوگوں نے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کو آگاہ کیا۔
عوام نے ان سے بقایا میٹریل اجرت کو واگزار کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسکولوں میں ٹیچروں کی کمی، نایب تحصیلدار کی اسامی کو پر کرنا ، کڑیا کیشوان سڑک کو بلیک ٹاپ کرنا، فارسٹ ڈویزن کو ڈوڈہ سے کشتواڑ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ بقایا پیمنٹ ایس بی ایم سکیم ، بجلی لاین کی مرمت، پانی سپلائی کو گاؤں گاؤں پہنچانا، ڈسپنسری، سب ڈویزن چھاترو سے کشتواڑ، پرایمری ہلتھ سنٹر، اے ٹی ایم مشین و دیگر کا بھی مطالبہ کیا۔
اس دوران ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے یقین دہانی کروائی کہ تمام مسائل حل کیے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے مزید کہا کہ بجلی کی سپلائی کو شلاکا کمپنی کو ہدایت جاری کی ہے اور بہت جلد اس پر کام کیا جائے گا۔ پانی کی پریشانی کو دور کرنے کے لیے سرکار نے جل جیون سکیم کے تحت گھر گھر پانی پہنچایا جائے گا۔