اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اترپردیش: نائب وزیر اعلیٰ کے اسکارٹ کی گاڑی و ٹرک کے مابین ٹکر - نائب وزیر اعلیٰ کے اسکارٹ کی گاڑی و ٹرک کے مابین ٹکر

پولیس سپرنٹنڈنٹ آکاش تومر نے بتایا کہ نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ کی کچھ گاڑیاں مع اسکارٹ لکھنؤ سے پریاگ راج جا رہی تھیں، جس میں نائب وزیر اعلیٰ موجود نہیں تھے، تاہم ان کے سلامتی دستہ کے افراد سفر کررہے تھے۔

اترپردیش: نائب وزیر اعلیٰ کے اسکارٹ کی گاڑی و ٹرک کے مابین ٹکر، تین سلامتی اہلکار زخمی
اترپردیش: نائب وزیر اعلیٰ کے اسکارٹ کی گاڑی و ٹرک کے مابین ٹکر، تین سلامتی اہلکار زخمی

By

Published : May 1, 2021, 1:05 PM IST

اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈ کواٹر سے ستّر کلومیٹر مسافت پر تھانہ ہتھگواں علاقے کے لکھنؤ ہائی وے پر کھدر پور گاؤں کے نزدیک ہفتہ کو ریاستی نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ کے اسکورٹ کی گاڑی و ٹرک کے مابین ہوئی ٹکر کے سبب سلامتی دستہ کے تین اہلکار شدید زخمی ہ گئے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ آکاش تومر نے بتایا کہ نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ کی کچھ گاڑیاں مع اسکارٹ لکھنؤ سے پریاگ راج جا رہی تھیں، جس میں نائب وزیر اعلیٰ موجود نہیں تھے، تاہم ان کے سلامتی دستہ کے افراد سفر کررہے تھے۔

تھانہ ہتھگواں علاقے کے پریاگ راج لکھنؤ ہائی وے پر کھدر پور گاؤں کے نزدیک اسکورٹ کی گاڑی و ٹرک کے مابین ہوئی ٹکر میں سلامتی دستہ کے پولیس ہیڈ کانسٹبل پنکج ترپاٹھی،نریش کمار و کانسٹبل ڈرائیور راجیش بہادر سنگھ زخمی ہوگئے، جنہیں علاج کے لیے سی ایچ سی کنڈہ میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے حادثہ کا سبب بننے والے ٹرک کو تحویل میں لے لیا جب کہ ڈرائیور فرار ہے۔ حادثہ کے متعلقہ قانونی کارروائی جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details