سہارنپور: بی جے پی رہنما کی جانب سے پیغمبر اسلام پر متنازعہ تبصرہ کرنے کے بعد شروع ہونے والی بحث تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ متنازعہ بیان کے بعد جہاں بی جے پی ہائی کمان نے نوپور شرما کو پارٹی سے نکال دیا ہے، وہیں دیوبندی علماء نے نوپور شرما کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اتحاد علمائے ہند کے قومی صدر اور دیوبندی عالم دین مولانا قاری مصطفیٰ دہلوی نے نوپور شرما پر سخت نکتی چینی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں لیکن رسول الله کی شان میں کسی بھی قیمت پر گستاخی برداشت نہیں کر سکتے۔Deoband ulema reaction on nupur sharma remark
Prophet Remarks Row: مسلم علما نے نوپور شرما کو پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ کیا
دیوبندی علماء نے گستاخ رسول نوپور شرما اور نوین جندال کے متنازع بیان پر شدید تنقید کی، مسلم علماء نے نوپور شرما اور نوین جندال کو پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ Deobandi ulema on Prophet Remarks Row
انہوں نے کہا کہ ہم بھارت حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ نوپور شرما اور نوین جندال کو سزائے موت دے۔ کیونکہ پوری دنیا کے اندر بھارت کا نام بدنام ہوا ہے اور اس کی وجہ سے بھارت کو بڑا نقصان ہوا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ حال ہی میں لائیو ٹی وی مباحثے کے دوران بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما اور نوین جندال نے پیغمبر اسلام کے بارے میں متنازعہ ریمارکس دیئے تھے، جس کی وجہ سے عالم اسلام میں غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ معاملہ اتنا بڑھ گیا تھا کہ بی جے پی ہائی کمان کو نوپور شرما کو پارٹی سے نکالنا پڑا، وہیں دیوبندی علمائے کرام نے بھی اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے نوپور شرما اور نوین جندال کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔