اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Winter Session of Parliament موٹے اناج کی کاشت کو فروغ دینے کا راجیہ سبھا میں مطالبہ - بی جے پی کی درشنا سنگھ

بی جے پی کی درشنا سنگھ نے باجرے اور جوار جیسے موٹے اناج کے تئیں سماج میں بیداری کرنے کا آج راجیہ سبھا میں مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے اس کی پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی۔Winter Session of Parliament

موٹے اناج کی کاشت کو فروغ دینے کا راجیہ سبھا میں مطالبہ
موٹے اناج کی کاشت کو فروغ دینے کا راجیہ سبھا میں مطالبہ

By

Published : Dec 14, 2022, 4:09 PM IST

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کی درشنا سنگھ نے باجرے اور جوار جیسے موٹے اناج کے تئیں سماج میں بیداری کرنے کا آج راجیہ سبھا میں مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے اس کی پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی۔ وقفہ صفر کے دوران محترمہ سنگھ نے کہا کہ موٹے اناج کی کاشت کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے کیونکہ یہ وٹامنز اور دیگر غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں۔ لوگ اسے سپر فوڈ بھی کہتے ہیں۔ ہندوستان میں قدیم زمانے سے موٹے اناج کی کاشت کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں پیدا ہونے والے موٹے اناج کی 20 فیصد مقدار ہندوستان میں پیدا ہوتی ہے۔Winter Session of Parliament

محترمہ سنگھ نے کہا کہ موٹے دانوں کی کاشت میں کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کی کاشت کو فروغ دینے کے لیے کسانوں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی پہل پر اقوام متحدہ نے سال 2023 کو غذائی اناج کا بین الاقوامی سال قرار دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details