حیدرآباد کی انگلش اینڈ فارین لینگویجز یونیورسٹی (ایفلو) کے طلبہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے ہاسٹلس کھولنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرائے کے مکانوں میں رہنے والے تقریباً 48 فیصد طلبہ ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان لاک کے بعد ہاسٹلس کو کھولا جانا چاہیے۔ تاہم ذمہ داران اس حوالے سے لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
ایفلو میں ہاسٹل کھولنے کا مطالبہ، احتجاجی طلبہ زیر حراست
حیدرآباد کی انگلش اینڈ فارین لینگویجز یونیورسٹی (ایفلو) کے طلبہ نے ہاسٹل کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے یونیورسٹی کے گیٹ کے قریب احتجاج کیا۔
ایفلو ہاسٹل کھولنے کا مطالبہ ، احتجاجی طلبہ زیر حراست
ان طلبہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ طلبہ اور طلبہ تنظیموں کے لیڈروں نے بڑی تعداد میں اس دھرنے میں حصہ لیتے ہوئے یونیورسٹی حکام کے خلاف شدید برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یو جی سی کے رہنما خطوط کے مطابق یونیورسٹی کو کھولا جائے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ، ہاسٹلس کے نہ کھلنے کی وجہ سے کرائے کے مکانات میں مقیم ہیں جس کی وجہ سے ان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔