اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Demand of Budget for Behrampura بہرام پورہ کیلئے حکومت سے بجٹ مختص کرنے کا مطالبہ - جنرل بجٹ کو مختص کرنے کا مطالبہ

احمدآباد شہر کانگریس مائناریٹی ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین رشید شیخ نے کہا کہ بہرام پورا علاقہ کافی پسماندہ اور غریب اقلیتی علاقہ ہے یہاں بہت سارے مسائل ہیں جو اب تک حل نہیں ہوئے۔ Demand of Budget for Behrampura

Demand for Budget
Demand for Budget

By

Published : Nov 2, 2022, 9:19 AM IST

Updated : Nov 2, 2022, 2:04 PM IST

احمدآباد:گجرات کے شہر احمدآباد کی دانی لمڈا اسمبلی حلقے میں بہرام پورا وارڈ ایک ایسا علاقہ ہے جو ہمیشہ سے حکومت کی عدم توجہی کا شکار رہا ہے ایسے میں احمدآباد شہر کانگریس مائناریٹی ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین رشید شیخ نے بہرام پورا کے لیے حکومت کے جنرل بجٹ کو مختص کرنے کا مطالبہ کیا۔

رشید شیخ

اس تعلق سے احمدآباد شہر کانگریس مائناریٹی ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین رشید شیخ نے کہا کہ بہرام پورا علاقہ کافی پسماندہ اور غریب اقلیتی علاقہ ہے یہاں بہت سارے مسائل ہیں جو اب تک حل نہیں ہوئے، یہاں کانگریس کے چار کاونسلرز اور ایک ایم ایل اے بھی ہے۔ انہوں نے اس علاقے کے وکاس کے لیے اپنا سارا بجٹ خرچ کر دیا لیکن اس کے باوجود بھی یہاں کا کام باقی ہے ایم ایل اے اور کاونسلر کا بجٹ کم رہتا ہے اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ بہرام پورا کے لیے حکومت کے جنرل بجٹ کو مختص کرے.

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا نعرہ ہے سب کا ساتھ سب کا وکاس لیکن بہرام پورا میں کہیں بھی وکاس نظر نہیں آتا، مائناریٹی علاقہ ہونے کی وجہ سے اس علاقے کو نظر انداز کردیا جاتا ہے اور عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی بی ٹیم عام آدمی پارٹی اور آل انڈیا مجلس اتحاد کو کانگریس کے ووٹ توڑنے کے لئے بھیجا گیا ہے کیونکہ وہ گھبرا گئی ہے۔

Last Updated : Nov 2, 2022, 2:04 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details