اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Tripura Violence: تحریک فروغ اسلام تنظیم کے قومی صدر کی رہائی کا مطالبہ

گزشتہ دنوں تریپورہ میں ایک بڑا فساد ہوا ہے، جس میں فساد متاثرین کی مدد کرنے کے مقصد سے تحریک فروغ اسلام تنظیم کے قومی صدر مولانا حضرت قمر عنی عثمانی کی قیادت میں ایک وفد گیا تھا، اس دوران سیکیورٹی مہیا کرانے کے نام پر انہیں روک لیا گیا اور اس کے تھوڑی دیر بعد ان تمام لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

Tripura Violence
تحریک فروغ اسلام تنظیم کے قومی صدر کی رہائی کا مطالبہ

By

Published : Nov 22, 2021, 9:55 PM IST

مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری پر مسلمانوں میں غم وغصہ کا ماحول پایا جا رہا ہے اور ان کی رہائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اس تعلق سے سنی یوتھ ونگ تنظیم کے قومی رکن انصاری رفیق نوری نے کہا کہ تریپورہ میں جو ہوا وہ حالات دنیا سے چھپے ہوئے نہیں ہیں۔ پوری دنیا نے دیکھا کہ وہاں کس طریقے سے ریلی نکال کر پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کی اور تشدد کیا گیا۔ ان حالات کا جائزہ لینے جب تحریک فروغ اسلام کے قومی صدر حضرت مولانا قمر غنی عثمانی پہنچے تب وہاں کی پولیس نے انہیں سکیورٹی دینے کے بہانے گرفتار کر لیا اور اس کے بعد ان پر یو اے پی اے لگادیا گیا۔

ویڈیو

انہوں نے مزید کہا کہ یو اے پی اے قانون لوگوں کے فائدے کے لیے بنایا گیا تھا لیکن موجودہ حکومت اس قانون کا غلط استعمال کر رہی ہے اور جو بھی لوگ تریپورہ جا رہے ہیں اس پر یو اے پی اے لگا دے رہی ہے۔ ہمارا حکومت سے یہ مطالبہ ہے کہ جن لوگوں کو آپ نے غیر قانونی طریقے سے گرفتار کیا ہے، انہیں جلد از جلد رہا کیا جائے اور خاص طور سے مولانا قمر غنی عثمانی کو رہا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

tripura violence تریپورہ تشدد: صدرِ جمہوریہ کے نام پاپولر فرنٹ آف انڈیا کا میمورنڈم




وہیں احمدآباد کے ایک مسجد کے امام عبدالامین برکاتہ نے کہا کہ ہر انسان کو پتا ہے کہ تریپورہ کے حالات خراب ہیں اور حالات اچھے ہوتے تو مولانا قمر غنی عثمانی کے تریپورہ جانے پر ان پر یو اے پی اے نہیں لگایا جاتا۔ تریپورہ میں جنہوں نے ماحول خراب کیا ان پر یو اے پی اے یا کوئی اور دفعہ نہیں لگایا گیا بلکہ جو ہمارے لوگ وہاں گئے ہیں ان پر ایکشن لیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details