اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اعظم خاں اور عبداللہ اعظم کے لئے رہائی کا مطالبہ اب شادی کے دعوت نامے پر - 'سماجوادی چھاتر سبھا' کے ضلع صدر ویبھو یادو

ریاست اترپردیش کے رامپور کے رکن پارلیمان اعظم خاں اور عبداللہ اعظم کی رہائی کا مطالبہ ان کے حامی نے انوکھے انداز میں کرتے ہوئے اپنی شادی کے دعوت نامے پر چھپوایا ہے کہ 'اعظم خاں اور عبداللہ اعظم کو رہا کرو'۔

Vaibhav
اعظم خاں اور عبداللہ اعظم کے لئے رہائی کا مطالبہ اب شادی کے دعوت نامے پر

By

Published : Oct 11, 2021, 1:08 PM IST

سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما اور رامپور کے رکن پارلیمان اعظم خاں اور ان کے فرزند عبداللہ اعظم گزشتہ ڈیڑھ برس سے سیتاپور کی ضلع جیل میں قید ہیں۔ اترپردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اعظم خاں پر سو سے زائد مقدمات عائد ہوگئے تھے، جس کے بعد سے وہ جیل میں ہیں۔ اعظم خاں کے حامی مختلف انداز میں احتجاجی مظاہرے کرکے اپنے رہنما کی رہائی کا مطالبہ کر تے رہے ہیں۔

ویڈیو

اب رامپور میں 'سماجوادی چھاتر سبھا' کے ضلع صدر ویبھو یادو نے اپنی شادی کے دعوت نامہ پر اعظم خاں اور عبداللہ اعظم کی رہائی کا مطالبہ کرکے انوکھے انداز میں اپنا احتجاج درج کرایا ہے۔ ویبھو یادو نے اپنے دعوت نامہ پر درج کرایا ہے کہ 'ہمارے رہنما اعظم خاں اور عبداللہ اعظم خاں کو رہائی دی جائے'۔

اعظم خاں اور عبداللہ اعظم کے لئے رہائی کا مطالبہ اب شادی کے دعوت نامے پر

ویبھو یادو نے کہا ہے کہ ان کے رہنما جیل میں ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ اعظم خاں اور عبداللہ اعظم کو جلد رہائی دی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details