اتر پردیش کاؤنسل برائے ثانوی تعلیم کے ذریعہ منعقد کیے جانے والے بورڈ امتحانات 24 اپریل سے شروع ہو کر 12 مئی تک چلیں گے۔ رمضان المبارک کا مہینہ ان ہی امتحانات کے درمیان آرہا ہے۔
سنبھل میں بورڈ کے امتحان کی تاریخ تبدیلی کرنے کا مطالبہ - muslim students
اتر پردیش کے ضلع سنبھل میں مسلم طلباء، طالبات اور ٹیچروں نے احتجاج کرتے ہوئے ایس ڈی ایم دیپیندر یادو کے ذریعہ وزیر تعلیم اور سیکنڈری ایجوکیشن سیکریٹری اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک میمورنڈم بھیج کر مطالبہ کیا ہے کہ یوپی بورڈ کے امتحانات کو ماہ رمضان کے بعد منعقد کیا جائے۔
سنبھل میں بورڈ کے امتحان کی تاریخ کی تبدیلی کا مطالبہ
مسلم طلباء و طالبات اور ٹیچروں نے ایس ڈی ایم دیپیندر یادو کے ذریعہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک میمورنڈم بھیج کر مطالبہ کیا ہے کہ بورڈ امتحان 20 مارچ سے 12 اپریل کے درمیان منعقد کیے جائیں۔
مسلم طلباء و طالبات نے کہا ہے کہ حکومت اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کرے تاکہ طلباء و طالبات اچھی تیاری کے ساتھ بورڈ امتحان دے سکیں۔