اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دہلی میں آج موسم صاف، درجہ حرارت میں گراوٹ - محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے پہلے ہی ہفتہ اور اتوار کو بارش کی پیش گوئی کی تھی تاہم رواں ہفتے موسم صاف رہے گا۔ دارالحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا ہے۔ پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے منگل کو کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی بھی پیش گوئی کی ہے۔

دہلی میں آج موسم صاف، درجہ حرارت میں گراوٹ
دہلی میں آج موسم صاف، درجہ حرارت میں گراوٹ

By

Published : Oct 26, 2021, 9:51 PM IST

نئی دہلی: پیر کی طرح آج بھی دہلی کا موسم صاف رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا، جس کی وجہ سے صبح وشام ٹھنڈ میں اضافہ ہوگا، جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا۔

دہلی میں آج موسم صاف، درجہ حرارت میں گراوٹ

محکمہ موسمیات نے پہلے ہی ہفتہ اور اتوار کو بارش کی پیش گوئی کی تھی تاہم رواں ہفتے موسم صاف رہے گا۔ دارالحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا ہے۔ پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے منگل کو کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی بھی پیش گوئی کی ہے۔
اتوار کو بارش اور ژالہ باری کے بعد دہلی اور این سی آر میں موسم سرد ہو گیا ہے اور آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں کمی واقع ہونے کے امکان ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت میں کمی جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے بدھ کے بعد دہلی کا کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیے جانے کی پیش گوئی کی ہے۔

مزید پڑھیں:دہلی: ڈی یو سے الحاق شدہ کالجز میں ابھی بھی داخلہ کا موقع

اس کے ساتھ ہی دہلی اور این سی آر میں موسم صاف رہے گا، اس ہفتے بارش کی توقع نہیں ہے۔ ہفتہ اور اتوار کو ہونے والی بارش کے بعد دہلی اور این سی آر کی ہوا کا معیار بھی بہتر زمرے میں درج کیا گیا ہے۔ پیر کو دارالحکومت میں ایئر کوالٹی انڈیکس سی ایم 10 کی سطح 72 ریکارڈ کی گئی یعنی بہتر زمرے میں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details